فرانس میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک جاری ہے ،فرانس میں عوامی مقامات پر صرف مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی ہے ،سکھ افراد عوامی مقامات پر پگڑی پہن سکتے ہیں۔
سکھ افراد کے مظاہرے کے بعد نئی دلی میں فرانسیسی سفارت خانے نے اپنے قانون کے متعلق
وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ عوام پر صرف اسکولوں میں پگڑی باندھنے پر پابندی ہے ۔عوامی مقامات پر سکھ افراد پگڑی پہن سکتے ہیں جبکہ عوامی مقامات پر مسلمان خواتین پر پابندی عائد ہے کہ وہ حجاب نہیں پہن سکتیں ۔
فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا انہوں نے صرف سیکیورٹی خدشات پر کیا ہے۔